پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی مشروبات کی 7 ہزار بوتلیں برآمد


لاہور: پنجاب  فوڈ  اتھارٹی ویجیلنس سیل  نے جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر سات ہزار بوتلیں برآمد کرلیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے لاہور کے علاقے گلشن وہاب سوسائٹی چونگی امر سدھو میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی، فیکٹری سے جعلی مشروبات کی سات ہزار جعلی بوتلوں کے علاوہ بھاری مقدار میں خام مال بھی برآمد ہوا، ڈیڑھ لیٹر کی 3200  اور نصف لیٹر کی 3800  بوتلیں موقع  پر تلف کر دی گئیں۔

اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر کے مطابق فیکٹری میں نصب دو فلنگ مشینیں، سلنڈر، موٹر اور ڈرمز سمیت تمام سامان ضبط کر لیا گیا ہے،  فیکٹری میں تمام معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کی جاتی تھیں جنہیں لاہور کے نواحی علاقوں اور قصور میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

فیکٹری مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں