حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، اسد عمر

حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد حکومت نے مصنوعی بجٹ پیش کیا ہے۔

بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، انکم ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا دی گئی

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ  حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے بجٹ کو الیکشن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد حکومت نے مصنوعی بجٹ پیش کیا ہے۔

بجٹ میں 440 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد: سگریٹس پر ایف ای ڈی عائد کرنیکی تجویز

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے، زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب سے بھی کم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 13.2 فیصد ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عوام تو آج بجٹ میں ریلیف مانگ رہے تھے، جی ڈی پی گروتھ آدھی ہو جائے گی، عام آدمی دیکھ رہا ہے کہ آٹا گھی کیسے سستا ہوگا؟

ہوشیار: موبائل فونز کی قیمتیں بڑھ جائیں گی

ہم نیوز کے مطابق حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو الیکشن بجٹ کہہ سکتے ہیں اس میں معیشت کا تعین نہیں کیا گیا ہے، حکومت کی تبدیلی نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں