وفاقی بجٹ میں کے الیکٹرک کیلئے اس بار بھی بڑی سبسڈی

k-electric

کے الیکٹرک کا صنعتی صارفین سے3روپے فی یونٹ رقم 2ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر تمام سبسڈی ختم کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کے لیے  بڑی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ بجٹ میں کے الیکٹرک کے لیے ایک بار  پھر 80 ارب روپے کی بھاری سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

 دوسری جانب پاور سیکٹر کی سبسڈی میں 502 ارب روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے اور اسے 1072 ارب روپے سے کم کر کے 570 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

 آئی پی پیز کے لیے سبسڈی 434 ارب روپے سے کم کر کے 180 ارب روپے کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے پچھلے سال رکھی گئی 44 ارب روپے کی  سبسڈی اور سابق فاٹا کے لیے بجلی کی مد میں 76 ارب روپے سبسڈی مکمل طور  پر ختم کر دی گئی ہے۔

 پیٹرولیم سیکٹر کی سبسڈی  کو بھی 377 ارب روپے سے کم کر کے 71 ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ  پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی 286 ارب روپے سے کم کر کے 25 ارب روپے کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں