منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی سیاست دم توڑ رہی ہے، وزیر اعظم


لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی سیاست خود بخود دم توڑ رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں مریم نواز، سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، سردار ایاز صادق، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ اجلاس میں شرکا نے بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو سراہا۔ وزیر اعلی ٰپنجاب نے پیر کو پیش ہونے والے صوبائی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں مریم نواز کو ریلیاں اور جلسے کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منظور

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے لیکن نیک نیتی سے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی سیاست خود بخود دم توڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا۔


متعلقہ خبریں