بلوچستان ہائیکورٹ: حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر


کوئٹہ: بلوچستان کے ارکان اسمبلی اور سیاسی رہنماؤں نے حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں ہائی کورٹ میں دائر کردیں، درخواست گزاروں میں رکن قومی اسمبلی کمال خان بنگلزئی، رکن صوبائی اسمبلی طارق مگسی، مجید اچکزئی، سابق سینیٹر سیف اللہ مگسی کے علاوہ سیاسی رہنما نصیر شاہوانی اور اسلم مگسی شامل ہیں۔

کیس کی پیروی رؤف عطا ایڈووکیٹ، ارباب طاہر ایڈووکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ، شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ اور دیگر کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

درخواستوں کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کا دو رکنی بینج کرےگا، عدالت نے الیکشن کمیشن اسلام آباد، صوبائی الیکشن کمیشن اورایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق درخواستوں کی سماعت کے لیے 28 مئی کی تاریخ  مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں