پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ


پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔

میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

پنجاب کا 2700 ارب حجم کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا

خیال رہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا جس کا ججم 2700 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں