روس کے ساتھ لڑائی میں یوکرین سرخرو ہو گا،یوکرینی صدر


 یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ گزشتہ چار ماہ سے جاری لڑائی میں سرخرو یوکرین ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم یقینی طور پر اس لڑائی میں سرخرو ہونے جا رہے ہیں۔ جو روس نے ہم پر مسلط کی۔ یہ یوکرینی میدانِ جنگ ہے، جہاں مستقبل کی دنیا کے ضوابط طے ہو رہے ہیں۔

یوکرینی صدر نےخوراک کی قلت کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کی وجہ سے ہم زرعی اجناس برآمد کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ اگر ایسا جاری رہتا ہے، تو دنیا بھر میں خصوصاﹰ ایشیا اور افریقہ کے کئی ممالک میں بھوک اور قحط کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ کی وجہ سے یوکرینی سرحدیں بند ہیں۔ جس سے زرعی اجناس خصوصاﹰ گندم اور کھانے کی تیل کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی دارالحکومت کیف پر قبضے میں ناکامی کے بعد روس نے اپنی تمام تر توجہ مشرقی یوکرینی خطے ڈونباس پر مرکوز کر رکھی ہے۔ جب کہ کئی علاقوں کو روس کی جانب سے شدید شیلنگ کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔

 


متعلقہ خبریں