شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جن کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پوری قوت سے لانگ مارچ لاؤں گا، عمران خان

سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں