شوکت ترین نے 20 ہزار ارب روپے قرض لینے کا اعتراف کر لیا، مریم اورنگزیب

نئی حکومت ہمارے وژن کی فوٹو کاپیوں پر چل رہی ہے، مریم اورنگزیب|humnews.pk

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے 4 سال کی حکومت میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے سخت شرائط پر معاہدہ اور ڈالر 115 سے 189 پر لے جانے، مہنگائی، بے روزگاری کے ثمرات کا بھی اعترف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق دور میں لیے قرض پاکستان کی تاریخ میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے اور ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران خان نے کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شوکت ترین نے عمران حکومت میں 20 ہزار ارب روپے قرض لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں