ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا


ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا۔ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے کئی مقامات پر بارش ہوئی ہے۔ہرنائی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اونچے درجے کے سیلابی ریلے سےایک پل بہہ گیا 

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ ہرنائی میں ہفتہ اتوار کی درمیانی شب شدید طوفانی بارش کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے جاری رہا۔بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئے، اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پر پلوسین پل کے ایک حصےکونقصان پہنچا۔

پانی کےریلے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی پانی کے پل کو بھی بہا کرلے گئے۔ اونچے درجے کے سیلابی ریلوں اور شدید ژالہ باری کے باعث زرعی زمینوں اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ دوسری جانب بے  خیموں میں مکین زلزلہ زدگان کے مکانات  بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث گرگئے۔

فیصل آباد، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ چنیوٹ میں ژالہ باری نے گرمی دور بھگا دی۔ لاہور ، رائے ونڈ اور قصور میں بھی تیز ہوائیں چلیں۔

کوہلو اورسبی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں