انتخابات میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں، شیری رحمان


اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے قیام اور انتخابات میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں، خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیری رحمان سیاسی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنرکے موقع  پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ڈنر میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، اعظم سواتی، ڈاکٹر مصدق ملک اور ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

میزبان نے کہا کہ  اٹھارویں ترمیم میں سینیٹ کا کردار بے حد اہم رہا ہے اور اب  ہم اقتدار کی دوسری آئینی منتقلی کے قریب ہیں، ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہنا چاہئیے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورشدت پسندی ملک کے لئے بڑا چیلنج ہے، اس کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 21 ویں صدی میں موسمیاتی تبدیلی انسانی سلامتی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔


متعلقہ خبریں