لاہور:10کی روٹی اور15روپے کا نان اب نہیں ملے گا، نان بائیوں کا پرانی قیمتیں ماننے سے انکار

Roti-naan

دس کی روٹی اور پندرہ روپے کا نان نہیں دیں گے۔ لاہور کے نانبائیوں نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

ضلع انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ حکومت نے روٹی اور نان کو پرانی قیمت پر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن کی ریٹ بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

صدر نانبائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ  80 کلو فائن آٹے کی بوری 6700 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ 4 ماہ پہلے بوری 5900 روپے تک مل رہی تھی۔ نوٹیفکیشن مسلط کیا گیا۔ اس کو نہیں مانتے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق نان روٹی نہیں بیچ سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام تنور مالکان کا اجلاس بلا لیا ہے آئندہ کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔مشاورتی اجلاس  کے بعد حتمی فیصلے کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے روٹی کی قیمت دس روپے اور نان کی قیمت پندرہ روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نان بائی چھبیس جون سے روٹی کی قیمت پندرہ اور نان کی بائیس روپے کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں