ملک بھر میں تیز بارشوں کا امکان، وزیر اعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 10 روز بعد ملک بھر میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔ وزیر اعظم نے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 10 روز بعد تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا تو وزیر اعظم نے بھی بارشوں کے پیش نظر فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے اور زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔+

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید

وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت کے لیے تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے اور نکاسی آب، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں