کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی،کیسز میں ضبط موٹر سائیکل ، رکشے اور گاڑیاں جل گئیں


کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے عزیز بھٹی پارک کے عقب میں واقع نظارت خانے میں لگنے والی آگ میں کیس پراپرٹیز کی 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے نظارت میں موجود گاڑیوں کو بھی لپٹ میں لے لیا۔

فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آگ کو پھیلنے سے روکا گیا اور پھر اسے بجھا دیا گیا اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ٹائر جلنے کے باعث دھواں زیادہ اٹھا ۔

فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ کو قریب موجود فلیٹوں تک نہیں پہچنے دیا نظارت میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، 6 بسیں ، دو رکشے اور 6 سے7 گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نظارت وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کیس پراپرٹیز کا سامان مثلاً موٹر سائیکل، بس، ٹرک، گاڑیاں اور رکشے اور دیگر سامان لا کر رکھا جاتا ہے اور بوقت ضرورت اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں