وزیر خزانہ غیر موجود، پنجاب کا بجٹ تیار،کل پیش کیا جائے گا


پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔  وزیر خزانہ کے بغیر ہی بجٹ تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگی ایم پی اے سردار اویس لغاری کی جانب سے بجٹ تقریر کیئے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ نے بجٹ تقریر کے نوٹس صوبائی وزیر اویس لغاری کو بھجوا دیئے ہیں ۔

پنجاب حکومت تاحال صوبائی وزیر خزانہ کا فیصلہ نہیں کر سکی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں  وزیر خزانہ کے نام پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکاہے۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم  بھی تبدیل ہو گیا ہے کُل حجم بتیس کھرب سے زائد ہوگا۔

ترقیاتی بجٹ کا حجم چھ سو پچاسی ارب، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد جبکہ پنشنرز کی پینشن میں وفاق کی طرز پر پانچ فیصد اضافہ ہوگا۔

صوبائی محصولات کی مد میں چار سو ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں