ضمنی الیکشن پاکستانی سیاست کے مستقبل کا تعین کرے گا، شاہ محمود قریشی


ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن پاکستانی سیاست کے مستقبل کا تعین کرے گا، ضمنی الیکشن میں عوام منحرفین اور لوٹوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کرسکی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زین قریشی کی انتخابی مہم کیلئے عمران خان 14 جولائی کو ملتان آئیں گے، پوری قوم عمران خان کے بیانیے کی طرف دیکھ رہی ہے، ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مستقبل میں کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی کے ساتھ غداری نہیں کرسکے گا، حکمرانوں نے لوٹوں کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹیں دی ہیں۔

سیاسی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے عوام اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہو گا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں ہو سکتا، بلاول نے کہا کہ پاکستانی حکومت بھارت کا سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بننے کی مخالفت نہیں کریگی، بلاول اس خبر کی تردید کریں، اگر خاموش رہے تو سمجھ لیں دال میں کالا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے بھارت سے تجارت کے لئے ٹریڈ افسر بھی نامزد کیا ہے، یہ بھی خبر زیر گردش ہے حال ہی میں حکومت نے وفد کو اسرائیل بھیجا، حکومتی وفد نے کہا ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں جب کہ ہماری حکومت کی دو ٹوک پالیسی تھی کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں پیش رفت کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کے لیے کمیٹی قائم

سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے روس کے ساتھ 40 فیصد کم قیمت پر تیل خریدنے کی بات کی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ دو ماہ میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی کا کیا منطق ہے؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حمزہ کا اقتدار بچانے کیلئے 20 نشستوں پر دھاندلی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، پورے پنجاب کی انتظامیہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے، سرکاری افسران ن لیگ کے امیدواروں کیلئے جوڑ توڑ کر رہے ہیں۔

حکومت نے قبائل کے ترقیاتی فنڈز میں کمی کر دی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جتنے بھی منحرفین اور لوٹے ہیں وہ ناقص اور فرسودہ نظام کی پیداوار ہیں، ضمنی انتخاب میں فرسودہ نظام کی پیدوار لوٹے اپنی موت آپ مر جائیں گے۔


متعلقہ خبریں