اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی کے بعد بارش: گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی کے بعد بارش: گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی اور گرد و غبار کے طوفان کے بعد ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے آئیسکو کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 80 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ رپورٹ ہوئی ہے۔

آئیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں آرچر اسکیم بری امام ، کرپا لوہی بھیر ،آئی نائن 4، ایف 10،جی 10 شامل ہیں جب کہ حسن ابدال، اصغر مال اور کمرشل مارکیٹ میں بھی بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق آپریشن ٹیموں نے متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحال کرنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔

ملک بھر میں تیز بارشوں کا امکان، وزیر اعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق آئیسکو کے ترجمان نے موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت طلب کی ہے۔


متعلقہ خبریں