پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری کا امکان

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری کا امکان

لاہور: صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑی خوشخبری سنائے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، انکم ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا دی گئی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور 30 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیش کردہ صوبائی بجٹ میں 15 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا، پنجاب حکومت اسپیشل الاؤنس کے نام کے ساتھ ڈسپیرٹی الاؤنس دے گی۔

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

ذرائع کے مطابق ڈسپیرٹی الاونس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا، پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرز پر5 فیصد پنشن بھی بڑھائی جائے گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم اپریل سے وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق پنشن پر10 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے لیکن پنشن میں 10 فیصد کے اضافے کا فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

ہفتے کی چھٹی بحال،سرکاری افسران کیلئے 40 فیصد فیول کٹوتی کی بھی منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی طرز پر صوبہ پنجاب میں تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم ہوں گے۔


متعلقہ خبریں