ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر شائقین پر پولیس کا لاٹھی چارج

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر شائقین پر پولیس کا لاٹھی چارج

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر موجود شائقین کرکٹ پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دے دیا

ہم نیوز کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے داخلی گیٹ مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا بے پناہ رش لگ گیا ہے۔

اس ضمن میں اسٹیڈیم کے باہر موجود شائقین کا الزام ہے کہ ان کے پاس میچ کے ٹکٹ موجود ہیں لیکن انہیں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ شائقین نے اس طرز عمل پر اسٹیڈیم کے باہر احتجاج بھی کیا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کا مؤقف ہے کہ اسٹیڈیم میں گنجائش سے زیادہ افراد پہلے ہی داخل ہو چکے ہیں اور مزید افراد کی وہاں قطعی گنجائش نہیں ہے۔

ملتان: ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرا ون ڈے، امام الحق کی نصف سنچری، ریکارڈ بھی بنا لیا

اسٹیڈیم کے باہر موجود افراد نے جب داخلے کی کوشش کی تو پولیس نے اس کے بعد جمع لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے بدمزگی پیدا ہوئی۔

واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ون ڈے سیریز کا آخری میچ کھیلا جا رہا ہے اور وہ آخری مراحل میں ہے۔

پاکستان نے دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا: سیریز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری

یاد رہے کہ تین روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی دو صفر سے کامیابی حاصل کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں