سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ،پنجاب کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

فائل فوٹو


پنجاب کابینہ نے مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔  پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

پنجاب حکومت 15 فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ ساتھ 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دے گی۔ڈسپیرٹی آلاونس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا۔وفاق کی طرز پر پنجاب میں تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم ہوں گے


متعلقہ خبریں