خیبر پختون خوا: سرکاری ملازمین کیلئے ورک فرام ہوم پالیسی کی منظوری

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا اعلان

خیبر پختون خوا کے سرکاری ملازمین جمعہ کو گھر سے کام کریں گے، کابینہ نے ورک فرام ہوم کی پالیسی منظور کر لی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کو جمعے کے روز ورک فراہم ہوم کی پالیسی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت دو سے پانچ ارب روپے کی بچت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سرکاری محکموں کیلئے پیٹرول کارڈ متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب کہ ایگزیکٹو الاؤنس کو کارکردگی الاؤنس میں تبدیل کر دیا۔

خیبرپختونخوا بجٹ اجلاس: سرکاری ملازمین کی تنخواہ 16، پنشن 15 فیصد بڑھ گئی

دوسری جانب خیبر پختون خوا حکومت نے بجٹ میں صحت کارڈ میں سرکاری ملازمین کیلئے پانچ پیکجز شامل کئے ہیں۔

صحت کارڈ پر او پی ڈی سروس، بون میرو ٹرانسپلانٹ، تھلیسمیا، ایڈوانس کینسر کوریج اور آلہ سماعت بھی شامل ہیں۔

بجٹ میں مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ میں دس ارب روپے مختص، دیر، بونیر، چارسدہ اور ہری پور میں چار نئے میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں