نواز شریف کی ضمانت منسوخ ہونی چاہیے، اعتزاز احسن

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے  رہنما اور سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کی ضمانت منسوخ ہونی چاہیے، اُنہوں نے سیاست میں جھوٹ کا بازار گرم  کر رکھا ہے۔

سینیٹ  میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں  میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے آج کے بیان پر یقین نہیں،  وہ تسلیم کرچکے ہیں کہ اُن کے دونوں بیٹے مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر الزامات ثابت ہو چکے ہیں، وہ کہتے ہیں’’مجھے کیوں نکالا‘‘ نواز شریف کو اگر نکالا جاتا تو پروٹوکول میں کیوں پیش ہوتے، وزرا بھی تیرے، حکومت بھی تیری پھر بھی نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ  مسلم لیگ ن جمہوری روایات بھول چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری سیاست پر عمل کیا ہے۔


متعلقہ خبریں