بلوچستان کو ریکوڈک سے 25 فیصد حصہ ملے گا، 8 ہزار نوکریاں دی جائیں گی: وزیر اعلیٰ

جو رہی سو بے خبری رہی: بارش متاثرین کو کھانا نہیں ملتا، وزیراعلیٰ بلوچستان بے خبر نکلے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان پارٹی میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کو ریکوڈک منصوبے سے بنا کٹوتی کے 25 فیصد حصہ ملے گا، معاہدے کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو 8 ہزار نوکریاں بھی دی جائیں گی۔

بلوچستان کےبلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار وں نے میدان مارلیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات بوائز اسکاؤٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں مختلف اضلاع سے نومنتخب آزاد کونسلروں نے بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے نومنتخب کونسلرز کو بی اے پی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کونسلرز کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مستحکم ہو گی۔

تحریک عدم اعتماد مسئلہ نہیں، ٹائمنگ غلط ہے، مشکلات میں اضافہ ہوا: وزیراعلیٰ بلوچستان

انہوں نے کہا کہ نچلی سطح تک عوام کے مسائل حل کرنا ضروری ہیں، ہم نے آتے ہی پہلا قدم بلدیاتی انتخابات کا اٹھایا، بلدیاتی انتخابات میں کہیں بھی حکومتی مشینری کا استعمال نہیں کیا گیا، ہمارا کام صرف الیکشن کرانا نہیں بلکہ کونسلرز کو بااختیار بنانا بھی ہے۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کے وسائل کا ہمیشہ وفاع کیا،ریکوڈک کا تاریخی فیصلہ بھی ہماری حکومت نے کروایا ہے۔


متعلقہ خبریں