عمران خان کے دورہ روس کو تحریک عدم اعتماد سے جوڑنا بڑی غلط فہمی ہے، بلاول

عمران خان کے دورہ روس کو تحریک عدم اعتماد سے جوڑنا بڑی غلط فہمی ہے، بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ روس کو تحریک عدم اعتماد سے جوڑنا بڑی غلط فہمی ہے۔

بلاول بھٹو کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع، دورہ روس پر پاکستان کو قصوروار ٹھہرانا درست نہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر پاکستان اپنے مؤقف پہ قائم ہے،روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے معاملے پر ہم نیوٹرل ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے پہلے پاکستان یوکرین سے کھاد، گندم اور دیگر غذائی اجناس خرید رہا تھا، جنگ کی وجہ سے ہمیں مزید فوڈ سیکیورٹی کا چیلنج درپیش ہے،۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ تنازع فریقین کے درمیان سفارتکاری اور بات چیت سے حل ہو۔

امریکی غلاموں میں روس سے تیل لینے کی جرات نہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی کی صورت میں اس جنگ کا پاکستان کے عوام سمیت دنیا بھر کو نقصان ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں