ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ہیں۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے مطابق پی پی 7 سے شبیر اعوان ،پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری کی۔

پی ٹی آئی نے پی پی 140 سے خرم ورک، پی پی 158سے اکرم عثمان ، پی پی 167 سے عاطف چودھری ، پی پی 168سے نواز اعوان، پی پی 202 سے میجر(ر) سرور، پی پی 217سے زین قریشی، پی پی 224سے عامر اقبال شاہ، پی پی 228سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے پی پی 272 سے معظم جتوئی، پی پی 273 سے یاسر جتوئی، پی پی 282 سے قیصر عباس اور پی پی 228 سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں