نواز شریف عدالت میں اپنی صفائی دینے میں ناکام رہے، نیر بخاری

اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کو ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، نیر بخاری

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف جے آئی ٹی اورعدالت کے سامنے اپنی صفائی دینے میں ناکام رہے ہیں، نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات ٹھوس ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر زیر سماعت ہیں اور 28 جولائی کا اعلیٰ عدالتی فیصلہ ثابت شدہ بدعنوانی  پر مہر تصدیق  ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نااہل وزیراعظم کی پنجاب ہاؤس میں سیاسی پریس کا نفرنس غیر قانونی ہے، پنجاب ہاؤس کا ذاتی مقاصد کے لیے استعمال سوالیہ نشان ہے کیونکہ ممبران پارلیمنٹ کے لیے مختص جگہ پر اداروں کے خلاف زبان درازی کی گئی۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نواز شریف نے بھارتی زبان بولنے کی روایت برقرار رکھی،  پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے والے کو اب جمہوریت یاد آ رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمہوری حکومتوں کے خلاف ہرسازش کا سرغنہ قوم سے معافی مانگے۔


متعلقہ خبریں