پاکستان سے تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے، امریکی سفیر


  پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔  امریکی سفیر نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

ڈونلڈ بلوم نےاسٹاک مارکیٹ میں  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ آج اسٹاک مارکیٹ میں آیا ہوں، اس سال امریکا اور پاکستان کے 75 سالہ تعلقات کا دور مکمل ہو رہا ہے، ہماری اولین ترجیح تعلقات کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں امریکی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں، چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ امریکی کمپنیاں پاکستان آئیں۔

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں بہترین پراڈکٹ تیار کر رہی ہیں، پاکستان سے تجارتی تعلقات بہتر کرنے کے اقدامات کرنے ہیں۔


متعلقہ خبریں