“شوہر کو قتل کیسے کریں” کی مصنفہ کو شوہر کے قتل کے جرم میں سزا


واشنگٹن: “اپنے شوہر کو کیسے قتل کریں” کی مصنفہ کو اپنے ہی شوہر کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں “اپنے شوہر کو کیسے قتل کیا جائے” کے عنوان سے مضمون لکھنے والی مصنفہ اپنے ہی شوہر کے قتل میں ملوث تھی۔

یہ ایک ایسا کیس تھا جس میں جاسوسی ناولوں کی تمام خصوصیات موجود تھیں۔ یعنی انشورنس کی بڑی رقم، ایک بے گناہ شخص جس کو بھولنے کی بیماری ہے، ایک گمشدہ ہتھیار اور نگرانی کی فوٹیج، جس سے لگتا ہے کہ مجرم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ مصنفہ نینسی کریمپٹن بروفی نے کمرہ عدالت میں بتایا کہ یہ ان کی نئی کتاب کا تعارف نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی زندگی ہے۔

کریمپٹن بروفی کی ناولوں کی سیریز ’رانگ نیور فیلٹ سو رائٹ‘، ’دا رانگ ہسبینڈ‘ اور ’دا رانگ لور‘ کو ڈینیئل بروفی کو گولی مارنے کا سبب قرار دیا جا رہا تھا، جس کے لیے استعمال ہونے والا پستول اس نے ای بے سے خریدا تھا تاہم مصنفہ آخر وقت تک جرم سے انکار ہی کرتی رہیں اور اے بی سے خریدا گیا ہتھیار بھی برآمد نہیں ہوا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ 71 سالہ مصنفہ نے بھاری ادائیگیاں کرنا تھیں جبکہ ان کے شوہر کافی لائف انشورنسز رکھتے تھے اور ان کے انتقال کی صورت میں انہیں 14 لاکھ ڈالر ملنا تھے۔

2018 میں 63 سالہ ڈینیئل ایک کلاس روم میں مردہ حالت میں ملے تھے اور ان کو دو گولیاں ماری گئی تھیں۔ جس کا الزام کریمپٹ بروفی پر تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں