واٹس ایپ کا چیٹس آئی او ایس سے اینڈرائیڈ منتقل کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ


پیغام رسانی کی سب سے معروف ایپ واٹس ایپ نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر جاری کیا تھا جس کے تحت صارفین اپنی چیٹ ہسٹری کو آئی او ایس سے اینڈروئیڈ میں منتقل کر سکتے تھے تاہم یہ فیچر چند فونز تک محدود تھا۔

میٹاورس کے سربراہ مارک زکربرگ نے آج فیس بک پر ایک نئی پوسٹ شائع کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ ڈیمانڈ کئے جانے والا فیچر واٹس ایپ میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

ڈیلیٹ کیے گیے میسیجز کی واپسی ممکن، واٹس ایپ کا نیا فیچر

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر تمام اینڈرائڈ ڈیوائسز اور آئی فونز پر دستیاب ہو گا۔

آئی او ایس سے اینڈرائڈ پر چیٹ ہسٹری منتقل کرنے سے قبل نوٹ کر لیں کہ آپ کے اسمارٹ فونز پر اینڈراوئنڈ 5 اور آئی فون پر آئی او ایس 15.5 انسٹال ہوئی ہو۔

چونکہ آئی او ایس 16 بیٹا ورژن ہے، اس لئے اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ یہ کام کرے گا کیونکہ واٹس ایپ آئی او ایس کے بیٹا ورژن کے لئے سپورٹ فراہم نہیں کرتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں