نان بائیوں نے نان، روٹی اور شیر مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

نان بائیوں نے نان، روٹی اور شیر مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

حیدرآباد: ہوادانوں کے شہر حیدرآباد میں نان بائیوں نے نان، روٹی اور شیر مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

لاہور:10کی روٹی اور15روپے کا نان اب نہیں ملے گا، نان بائیوں کا پرانی قیمتیں ماننے سے انکار

ہم نیوز کے مطابق حیدرآباد میں نان بائیوں کی جانب سے نان کی قیمت میں کیے جانے والے اضافے کے بعد نان 22 روپے کا ہو گیا ہے جب کہ اس سے قبل اس کی قیمت 20 روپے تھی۔

حیدرآباد میں چپاتی کی قیمت بھی بڑھ کر 15 روپے ہو گئی ہے جب کہ اس سے قبل چپاتی کی قیمت 12 روپے تھی۔

آٹا، دالیں، چاول، تیل، پیاز، گوشت، چکن اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق حیدرآباد میں نان بائیوں نے شیر مال کی قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد شیرمال 70 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ اس سے قبل اس کی قیمت 60 روپے تھی۔


متعلقہ خبریں