بھارت: فوج میں ‘آگ کا راستہ’ نامی نظام متعارف

بھارت: فوج میں ‘آگ کا راستہ’ نامی نظام متعارف

نئی دہلی: بھارت نے سرحدوں پر نوجوان، توانا اور تبدرست فوجیوں کو بھیجنے کے لیے بھرتی کے روایتی طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

1200 سے زائد بھارتی فوجیوں کی خودکشی

ہم نیوز نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور مؤقر بھارتی انگریزی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فوج میں آفیسر رینک سے نچلی سطح تک فوج میں کی جانے والی بھرتیوں کے طریقہ کار میں لائی جانے والی تبدیلی کے نتیجے میں اب کئی کی مدت ملازمت صرف چار سال ہو گی وگرنہ پرانے طریقہ کار کے تحت کم از کم 17 سال ملازمت لازمی تھی۔

بھارت کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے پاس فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اعداد و شمار کے تحت بھارتی فوج کی تعداد 13 لاکھ 80 ہزار کے قریب ہے۔

خبر رساں ادارے کے تحت بھرتی کے طریقہ کار میں کی جانے والی تبدیلی کے بعد ساڑھے 17 سال سے لے کر 21 سال تک کی عمر کے مرد و خواتین کو آرمڈ فورسز میں بھرتی کیا جائے گا اور ان میں سے خاصی بڑی تعداد کی مدت ملازمت صرف چار سال ہو گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سال رواں میں 46 ہزار فوجی آئندہ چار سال کے لیے بھرتی کیے جائیں گے اور ان میں سے چوتھائی تعداد کو ہی ملازمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

بھارتی فوجی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار ہلاک

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں فورسز کے سربراہان کی موجودگی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کی سلامتی بہتر ہو گی اور نوجوانوں کو ملٹری سروس کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عسکری حکام کا کہنا ہے کہ اگنی پتھ (آگ کا راستہ) کے نام سے متعارف کرایا جانے والا بھرتیوں کا نیا نظام آرمڈ فورسز کی اوسط عمر کو نیچے لانے کا ذریعہ بنے گا۔

بھارت میں بری فوج کی تعداد سب سے زیادہ ہے جس کے سربراہ جنرل منوج پانڈے کے مطابق نئے منصوبے کی وجہ سے فوج کی موجودہ اوسط عمر 32 سال سے کم ہو کر 26 برس ہو جائے گی۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے مطابق نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی سے متعلق تربیت آسانی سے دی جا سکے گی اور ان کی صحت وفٹنس کا معیار بھی بہت بہتر ہو گا۔

ہم نیوز نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بھرتی ہونے والے لوگ جب فورسز کی ملازمت سے باہر جائیں گے تو اداروں کو زیادہ باصلاحیت ورک فورس دستیاب ہو سکے گی۔

بھارت: فوج کی لیفٹیننٹ کرنل انٹیلی جنس خاتون آفیسر نے خود کشی کر لی

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں میں گزشتہ سالوں کے دوران ذہنی تناؤ میں بے پناہ اضافہ نوٹ کیا گیا، اس کے بعد ان میں خود کشی کا رحجان بھی بڑھتا ہوا پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں