پرویز مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے: نواز شریف


لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی میں واضح طور پر بتایا گیا کسی قسم کی سازش نہیں ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مشرف کی صحت کیلئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز، اہل خانہ کی دعا کی اپیل

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔


متعلقہ خبریں