فوجی قیادت کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس پاکستان آنا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف اسپتال میں داخل

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی طبیعت بہت خراب ہے، فوجی قیادت کا موقف ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنا چاہیے تاہم اُن کی واپسی حتمی فیصلہ اُن کی فیملی کرے گی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا، وہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے اور جواب کے بعد اُن کی واپسی کے انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔

پرویز مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے: نواز شریف

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ مشرف کی واپسی کے حوالے سے ڈاکٹر زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں کہ وہ اس حالت میں سفر کرسکتے ہیں یا پھر نہیں، ان دونوں چیزوں کے سامنے آنے کے بعد ہی کوئی انتظام کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارہ محسوس کرتا ہے کہ جنرل (ر) مشرف کو اگر پاکستان لاسکیں تو لانا چاہیے کیونکہ اُن کی حالت کچھ ایسی ہے۔


متعلقہ خبریں