گورنر پنجاب نے اسمبلی اجلاس کل ایوان اقبال میں طلب کیا ہے، ڈپٹی اسپیکر

dost

لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب آئینی طور پر کہیں بھی اجلاس طلب کر سکتے ہیں۔

بجٹ پیش ہوگا، 3ماہ سے ہونیوالے کھلواڑ کا بندوبست بھی کریں گے، انا کی پرواہ نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

ہم نیوز سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اجلاس کل ایوان اقبال میں طلب کیا ہے، اسپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت میں کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں دوست محمد مزاری نے کہا کہ گورنر کی جانب سے اسپیکر کو اجلاس کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، یہ 41 واں اجلاس طلب کیا گیا ہے،  پینل سمیت تمام معاملات طے کئے جائیں گے۔

حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین لڑ پڑے، ایک دوسرے کو بجٹ کتابیں دے ماریں

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے کام کرنا ہمارا فرض ہے۔


متعلقہ خبریں