بھارت کی جانب سے نفرت آمیز بیانات اور اسلاموفوبیا کیخلاف سخت نوٹس لیا جائے، بلاول بھٹو

عمران خان کے دورہ روس کو تحریک عدم اعتماد سے جوڑنا بڑی غلط فہمی ہے، بلاول

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نےاقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری  سے بی جے پی رہنماوں کی جانب سے تضحیک آمیز بیانات کا معاملہ  اٹھا دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی رہنماوں کی جانب سے تضحیک آمیز بیانات اور بڑھتے اسلاموفوبیا پربات چیت کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے کہاہے  کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔بھارت کی جانب سے نفرت آمیز بیانات اور بڑھتے اسلاموفوبیا کیخلاف سخت نوٹس لیا جائے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی پر امن مظاہرین کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی  شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے  بھارت میں مظاہرین کے غیر قانونی طور پر گھر گرانے  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں