ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر،206 روپےہو گئی

ڈالر سستا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح206روپے پر پہنچ گئی۔

ڈالر قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئِی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں  ڈالر 84 پیسےمہنگاہوکر206 روپے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہواتھا۔

رواں کاروباری ہفتے کے  پہلے دو دن میں ڈالر  کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ دو دن میں ڈالر کی قیمت  تقریبا 3 روپے بڑھی تھی۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر روپے کی قیمت 202 روپے35 پیسے تھی۔

ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں۔


متعلقہ خبریں