پی ٹی آئی مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، رانا مشہود

لیگی رہنما رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پنجاب کے وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

پنجاب کے وزیر رانا مشہود نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ماہ سے پنجاب میں تماشا لگا ہوا ہے اور پہلے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مسئلے پیدا کیے گئے پھر بجٹ کو ہدف بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام کا حق ہے اور ملازمین کی تنخواہیں اس سے جڑی ہوئی ہیں، پی ٹی آئی اراکین بجٹ یا قیمتوں سے متعلق اعتراضات اٹھاتے تو مناسب تھا لیکن انہوں نے اپنے خلاف مقدمات ختم کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مونس کےخلاف مقدمہ درج،کچھ بھی کرلیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا:ق لیگی رہنما

رانا مشہود نے کہا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اجلاس بلانا قانونی ہے اور کورونا وبا میں بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس نجی ہوٹل میں بلایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اگر صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں طلب کیا ہے تو صحیح ہے، گزشتہ روز بجٹ سیشن نہیں ہونے دیا گیا۔


متعلقہ خبریں