طارق چیمہ اور سالک حسین محسن کش،بھائی پر جعلی مقدمات بنوا رہے:فواد چوہدری


سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طارق چیمہ اور سالک حسین ، مونس الہی کے خلاف جعلی مقدمے بنوا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کی کہ مونس الہیٰ نے طارق چیمہ کیلئے کیا نہیں کیا، آج یہ محسن کش پرویز الہیٰ اور مونس کے خلاف جعلی مقدمے بنوا رہے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے سیاست اپنی جگہ آخر آپ کا بھائی ہے کوئی شرم کریں۔

واضح رہے ایف آئی اے لاہورنے ق لیگی رہنما مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کےالزام میں درج کیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے، یاد رہے مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہا تھا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجھے کیا گرفتارکرنا ہے، میں خود ایف آئی اے جارہا ہوں، پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہوں ، ن لیگی کچھ بھی کرلیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے ،اس لیے لالچ میں نہیں آئے۔


متعلقہ خبریں