قصور عدلیہ مخالف ریلی کیس، چھ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ


لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کیس میں ایم این اے شیخ وسیم اختر،ایم پی اے نعیم صفدر سمیت چھ  ملزمان کی  ضمانت منسوخ  کر دی۔

عدالت نے اس مقدمے میں 32 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی تاہم  ریلی کی ویڈیو میں واضح  طور پر نظر آنے  پر دونوں ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ ساتھی ملزمان محمد ایاز، محمد احمد ایڈووکیٹ، وارث اور بنیامین  کی ضمانتیں منسوخ کر دی گئیں۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے بعد ن لیگ نے عدلیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اوراسی سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے قصورمیں بھی ریلی نکالی تھی۔

ن لیگ  کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر، رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر اور ناصر محمود نے  ریلی کی قیادت کی تھی اور اس میں عدالتی فیصلے اور ججز کے خلاف نعرہ بازی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں