گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا ؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استفسار

Chaudhry-Pervaiz-Elahi

دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل


لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے استفسار کیا ہے کہ گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا؟ ایوان اقبال میں ہونے والا اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔

پنجاب بجٹ: تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ، اسپتالوں میں ادویات مفت دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روز بجٹ پیش کرنے کی پیشکش کی تھی، اگر ایک اجلاس چل رہا ہے تو دوسرا نہیں بلایا جا سکتا ہے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے بجٹ اجلاس سیکریٹری قانون کے تحت کیا ہے، گورنرپنجاب کے اقدامات غیرآئینی ہیں، اسپیکر کی موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی ایک ادارہ ہے، گورنر نے اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے، ایوان اقبال میں ہونے والا اجلاس غیرآئینی و غیرقانونی ہے۔

گورنر پنجاب نے اسمبلی اجلاس کل ایوان اقبال میں طلب کیا ہے، ڈپٹی اسپیکر

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا ؟

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں صوبے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کی صدارت  ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کی ہے۔ اجلاس ایوان اقبال میں منعقد ہوا ہے جہاں صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے۔

بجٹ پیش ہوگا، 3ماہ سے ہونیوالے کھلواڑ کا بندوبست بھی کریں گے، انا کی پرواہ نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے گزشتہ روز ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر آئینی و قانونی طور پر با اختیار ہیں اور وہ کہیں بھی اجلاس بلا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کل ایوان اقبال میں منعقد ہونے والے اجلاس کی اسپیکر کی عدم موجودگی میں صدارت کریں گے۔


متعلقہ خبریں