ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے رجوع کرنیکا اعلان

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے رجوع کرنیکا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کریں گے۔

پنجاب بجٹ: تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ، اسپتالوں میں ادویات مفت دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اسٹاف کو نوٹس موصول کرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نوٹس موصول ہونے کے باوجود اجلاس کے لیے ایوان اقبال گئے جس پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں طلب کردہ بجٹ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے۔

 گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا ؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استفسار

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے گزشتہ روز ہم نیوز سے بات چیت میں کہا تھا کہ گورنر اجلاس بلانے کے آئینی و قانونی طور پر مجاز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی عدم موجودگی میں ایوان اقبال میں بلائے جانے والے اجلاس کی صدارت وہ خود کریں گے۔


متعلقہ خبریں