کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ: پبلشرز کا کتابیں چھاپنے سے انکار

کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ: پبلشرز کا کتابیں چھاپنے سے انکار

لاہور: کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا ہے۔

پیٹرول 24، ڈیزل 59 روپے فی لیٹر مہنگا

ہم نیوز کے مطابق صدر انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ چند ماہ کے دوران کاغذ کی قیمت 105 روپے سے بڑھا کر 210 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیپر ملوں نے چند ماہ کے دوران چار مرتبہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

خالد پرویز نے ہم نیوز سے بات چیت میں کہا کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ٹینڈرز اٹھانے والے بھی پریشان ہیں کیونکہ پبلشرز نے 190 روپے فی کلو کے حساب سے ٹینڈر لیا تھا۔

صدر انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ کاغذ کا ریٹ اب 210 روپے کلو ہو گیا ہے تو آرڈر کیسے پورے کریں گے؟

مہنگائی کی شرح 23.98 فیصدریکارڈ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پبلشرز کسی بھی طرح کروڑوں روپے کا نقصان برداشت نہیں کر سکتے ہیں جب کہ حکومت فی الوقت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔


متعلقہ خبریں