پنجاب پولیس کے چار افسران قائداعظم اور صدارتی میڈل کے لیے نامزد

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

فوٹو: فائل


خان پور: انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب پولیس کیپٹن ( ر ) عارف نواز خان نے چار پولیس افسران کو قائد اعظم اور صدارتی پولیس میڈل کے لیے نامزد کردیا ہے۔

پولیس افسران کو میڈل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

قائد اعظم اور صدارتی پولیس میڈل کے لیے نامزد چار میں سے دو پولیس افسران کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے ہے جن میں صادق آباد سے ڈی ایس پی مہر ناصر علی ثاقب اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل انسپکٹر غلام دستگیر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے شہید اے ایس آئی اللہ دتہ اور تھانہ بھلوال کے ایس ایچ او سب انسپکٹر فاروق حسنات کے نام  بھی نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب  نے چاروں پولیس افسران کے  نام وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ڈی ایس پی مہر ناصر علی ثاقب اور انسپکٹر غلام دستگیر نے چھوٹو گینگ آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں