منی لانڈرنگ کیس،مونس الہیٰ ایف آئی اے میں پیش


منی لانڈرنگ مقدمے میں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے ۔

ایف آئی اے لاہور  کی جانب سے سابق  وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج  کیے جانے کے بعد تحقیقات کا سسلہ شروع ہو گیا۔

مونس الہیٰ گزشتہ رات بھی  ایف آئی اے کے دفتر پہنچے تھے۔ ایف آئی اے حکام  نے انہیں جمعرات کی صبح پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

 گزشتہ رات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی  کا کہنا تھا  کہ رانا صاحب جو کر سکتے ہو کرلو، میں اب آگیا ہوں۔ میں خود ایف آئی اے کے دفتر پہنچا ہوں گرفتار کرنا ہے تو کرلیں،

واضح رہے کہ شوگر کمیشن کے انکشاف کے بعد مونس الٰہی کے خلاف رحیم یار خان کی شوگر مل کے کیس میں 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں