امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو

عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ اور چین سفارتی تعلقات کے قیام میں پل کا کردار ادا کر چکا ہے، ابھی بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈی اسلام آباد کی تقریب سے خطاب کرتے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیرو ن ممالک سیکڑوں طلبا زیر تعلیم ہیں،نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل رکھنے کے لیے کام کررہےہیں، پاکستانیوں میں صلاحیت ہے وہ دنیا میں کہیں بھی کا م کرسکتے ہیں، نوجوانواں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

بلاول نے کہا کہ 1970 کی دہائی میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈی کی بنیاذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، پاکستانی دنیا کے ہر خطے میں موجود ہیں اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں، وزارت خارجہ کے حکام کو ادارے کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بدقسمتی سے جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔

ہم چین کے تجارتی اقتصادی تعاون کو بڑھائیں گے، پاکستان کی آبادی صرف یہاں محدود نہیں، دنیا کے ہر کونے میں پاکستانی موجود ہیں، خارجہ پالیسی کا براہ راست اثر ہر پاکستانی کی زندگی پر مرتب ہوتا ہے، ہم پسند کریں یا نہیں بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے، پاکستان امریکہ اور چین سفارتی تعلقات کے قیام میں پل کا کردار ادا کر چکا ہے، ابھی بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں