ڈالر مزید مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح207 روپے پر پہنچ گئی

Dollar price

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح207روپے پر پہنچ گئی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں  ڈالر 79 پیسےمہنگاہوکر207 روپے25 پیسے کا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 206 روپے46 پیسےکی سطح پربند ہواتھا۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوران  ڈالر  کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  گزشتہ ہفتے کی نسبت  ڈالر کی قیمت  تقریباً 5 روپے بڑھ چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر  ڈالر کی قیمت 202 روپے35 پیسے تھی۔

ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

رواں سال کےآغازسے اب تک  ڈالرکی قیمت  32 روپے25پیسےتک بڑھ چکی ہے۔جنوری 22 میں ڈالر175 سے177 روپے میں فروخت ہوا۔ فروری میں ڈالرکی قیمت معمولی کم ہوکر 174 روپےکی سطح پرآئی لیکن پھرمارچ کے اختتام پر ڈالر 177 روپے47 پیسے پر رہا۔

اپریل میں ڈالر 188 روپے سے تجاوزکرگیا۔مئی میں ڈالرنےڈبل سنچری مکمل کی اب جون میں پہلی بار7 جون کو202 سےتجاوزکرگیا جبکہ بدھ کےروزڈالرنئی تاریخی بلندی 206روپے46پیسے کی سطح پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں