سبسڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں، عمران خان ریاستی اداروں پر حملہ کر رہے ہیں: احسن اقبال

سبسڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں، عمران خان ریاستی اداروں پر حملہ کر رہے ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے چار ہزار ارب قرض کی واپسی کرنی ہے اور حکومت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ سبسڈی دے سکے، ہم نے اپنی سیاست کو نہیں پاکستان کو بچانا ہے۔

مراسلہ سیاسی معاملہ تھا توقومی سلامتی کمیٹی میں کیوں لے کرگئے؟مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے، جب معیشت مضبوط ہو گی تو ہماری سیاست بھی مضبوط ہوگی، پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالنا ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ ترقیاتی بجٹ سے چلتا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی منڈی میں دیگر درآمدی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم

احسن اقبال نے سابقہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت کے کارناموں کو دیکھیں، وہ
اپنی حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی نہیں بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی معیشت کو تباہ و برباد کر کے چھوڑا ہے۔

آصف زرداری قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، شیخ رشید کا الزام

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی بنیادوں پر حملہ آور ہیں اور ریاستی اداروں پرحملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو آئین سے ٹکراتا ہے وہ خود پاش پاش ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں