عمران خان قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کر سکے، حمزہ شہباز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کر سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ میں جتنا اتار چڑھاؤ آیا تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا۔ کل ایک شخص نے دوبارہ کہا کہ اداروں نے میرے خلاف سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے اور عمران خان نے قوم کے بچوں سے نوکریاں فراہم کرنے کا جھوٹا وعدہ کیا۔ لانگ مارچ سے پہلے کون کہتا تھا یہ خونی مارچ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا، سراج الحق

حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا لانگ مارچ میں ریڈ زون میں درختوں کو آگ لگائی گئی اور عمران خان نے کہا اسلام آباد تب تک بیٹھوں گا جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہو گا۔ قوم کے پاس دو راستے ہیں ایک سچائی کا راستہ یا پھر سازش کا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت پولیس والے ہمارے اہلکاروں پر فائرنگ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں