کراچی: لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ، کشیدگی، ایک جاں بحق، 5 زخمی


کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران لانڈھی 6 نمبر میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ایس پی رہنما سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جناح اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ دوران علاج ایک زخمی نے دم توڑ دیا ہے۔

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخابات، پولنگ جاری

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کے دوران ایدھی ایمبولنسز پر بھی گولیاں لگی ہیں تاہم ترجمان نے کہا ہے کہ فائرنگ سے ہمارا کوئی کارکن زخمی نہیں ہوا ہے۔ علاقے میں سخت کشیدگی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں بند ہو گئی ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما انیس قائم خانی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری گاڑی پر 4 سے 5 افراد نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے میری گاڑی پر چار گولیاں لگیں جب کہ ان کے ساتھ چلنے والی پولیس موبائل پر بھی گولی لگی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انیس قائم خانی نے کہا کہ فائرنگ سے سابق ایم پی اے افتخار عالم زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے پر تشدد واقعات کا ذمہ دار ایم کیو ایم اور ٹی ایل پی کو قرار دیا ہے۔ ترجمان پی ایس پی کے مطابق افتخار عالم کو دو گولیاں لگی ہیں۔

کراچی کے رہائشی علاقوں میں 4 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ: شہریوں کی زندگی اجیرن

تحریک لبیک پاکستان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تین کارکنان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر ڈی آر او نے ایس ایس پی کورنگی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

کراچی والوں کے لیے بجلی 5روپے 28 پیسے مزید مہنگی

ڈی آر او ندیم حیدر نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کہ علاقے میں کشیدگی اور ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، جہاں کشیدگی ہوئی ہے، وہاں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کیمپ آفس کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں