سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

سونے قیمت

کراچی: سونے کی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 819  ڈالر پر آ گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 560 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے اضافے کے بعد ایک ہزار 337 روپے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں